تہکال میں فائرنگ سے دو افراد قتل ، پشاور میں خاتون ٹیچر کو مار دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 9 دسمبر 2022
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 پشاور: تہکال میں پانی کے تنازع پر فائرنگ سے دو افراد قتل ہوگئے جبکہ پشاور میں فائرنگ کرکے خاتون ٹیچر کو مار دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ داؤد زئی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون ٹیچر کو قتل کردیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ خاتون کے قتل کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دریں اثنا تہکال میں بھی قتل و غارت گری کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ تنازع پانی کے معاملے پر ہوا، تنازع بڑھنے پر فائرنگ ہوگئی جس میں دو افراد کے مارے جانے کے ساتھ ساتھ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔