اولمپکس 800 میٹر کے ڈبل چیمپئن جہاز کریش میں بال بال بچ گئے

ابھی پرواز کو بمشکل 8 منٹ ہی ہوئے ہوں گے کہ انجن بند ہوگیا، ڈیوڈ روڈیشا


Sports Desk December 14, 2022
ابھی پرواز کو بمشکل 8 منٹ ہی ہوئے ہوں گے کہ انجن بند ہوگیا، ڈیوڈ روڈیشا۔ فوٹو : انٹرنیٹ

اولمپکس 800 میٹر کے ڈبل چیمپئن ڈیوڈ روڈیشا جہاز کریش میں بال بال بچ گئے۔

ڈیوڈ روڈیشا اپنے دیگر 5 ساتھیوں کے ہمراہ ایک اسپورٹس ایونٹ سے واپس لوٹ رہے تھے جب جہاز حادثے کا شکار ہوگیا۔

روڈیشا کا کہنا ہے کہ ابھی پرواز کو بمشکل 8 منٹ ہی ہوئے ہوں گے کہ انجن بند ہوگیا، پائلٹ نے ایک صاف جگہ پر جہاز کو اتارنا چاہا مگر اس دوران اس کا ایک پر درخت سے ٹکرا گیا جس سے وہ قلابازیاں کھاتا ہوا دور چلا گیا۔

خوش قسمتی سے ہم سب اس حادثے میں محفوظ رہے، تقریبا سب کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا صرف سابق رنر اسٹیفن کی پسلیوں پر چوٹ آئی ان کو دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں