عطا اللہ تارڑ معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور مقرر

ویب ڈیسک  جمعـء 16 دسمبر 2022
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کو معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور مقرر کر دیا۔

عطا اللہ تارڑ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جن کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

وزیراعظم آفس نے عطاء تارڑ کی بطور وفاقی وزیر کا اسٹیٹس دینے کا ہدایات جاری کر دیں، وفاقی کابینہ عطاء تارڑ کے وفاقی وزیر کے عہدے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی اور عطاء تارڑ کو وفاقی وزیر کی تمام مرعات حاصل ہوں گی۔

معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا اللہ تارڑ اس سے قبل پنجاب کے وزیر داخلہ بھی رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔