جج دھمکی کیس میں عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغاز

ویب ڈیسک  جمعرات 22 دسمبر 2022
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 اسلام آباد: خاتون جج کو دھمکی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ٹرائل کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

عدالت کی جانب سے مقدمے میں عمران خان کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں جب کہ اسلام آباد پولیس نے  بھی مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کی مستقل ضمانت منظور

مقامی عدالت کے سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے نوٹس جاری کرنے کے احکامات دیدیے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد جلسے کے دوران خاتون جج کو دھمکی دی تھی، جس کے بعد ان کے خلاف مقدمے میں سے دہشت گردی کی دفعات حذف ہونے پر کیس سیشن کورٹ بھیجا گیا تھا۔

خاتون  جج کو دھمکی کے کیس میں عمران خان ضمانت پر ہیں۔ ٹرائل کا آغاز کرتے ہوئے عدالت نے عمران خان کو 18 جنوری کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔