عدالتی حکم نظر انداز، گھروں کی چھتوں پر قد آدم اشتہاری بورڈ آویزاں

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 23 دسمبر 2022
 کورنگی روڈ پراشتہاری بورڈ آویزاں ہیں،عدالتی حکم نظرانداز کرتے ہوئے عمارتوں اور گھروں کی چھتوں پر بھی اشتہاری بورڈ لگادیے گئے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

کورنگی روڈ پراشتہاری بورڈ آویزاں ہیں،عدالتی حکم نظرانداز کرتے ہوئے عمارتوں اور گھروں کی چھتوں پر بھی اشتہاری بورڈ لگادیے گئے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

 کراچی:  شہر کے کئی مقامات پر قدآدم اشتہاری بورڈ آویزاں کردیے گئے۔

عدالتی حکم کی خلاف ورزی اور شہریوں کی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے رہائشی عمارتوں اور گھروں پر بڑے سائز کے لوہے کے جنگلے لگاکر اشتہار کیلیے استعمال کیا جارہا ہے ،جو تیزہوائیں چلنے کے سبب گرکر کسی حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہر کے کئی مقامات پر دیوہیکل اشتہاری بورڈ عمارتوں اور گھروں کی چھتوں پر لگادیے گئے ہیں ،سڑکوں کے قریب گھروں پر لگے بورڈ تیز ہواؤں کے سبب گرنے سے شہریوں کی جان کو خطرہ ہے۔

متعلقہ سرکاری حکام نے عدالتی حکم نظرانداز کرتے ہوئے کئی مقامات پر اشتہاری بورڈ لگانے کی اجازت دی ہے۔

سڑکوں کے کنار ے لگے اشتہاری بورڈ گزشتہ برسات میں گرچکے ہیں،شہریوں نے چیف سیکریٹری سہیل راجپوت اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے بلدیات نجم شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل کیاجائے اور غیرقانونی طور پر لگائے گئے اشتہاری بورڈ فوری ہٹوائے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔