دوست کو لاہور سے سیاہ ویگو والوں نے اٹھالیا مونس الہیٰ

آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہمیں پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا، مونس الہٰی


ویب ڈیسک January 07, 2023
کچھ دن بعد میرے دوست کو اچانک ایف آئی اے پہنچا دیا جائے گا،مونس الہیٰ:فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ ان کے دوست کو لاہور میں سیاہ ویگو نے اٹھا لیا۔

مونس الہیٰ نے ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ روز لاہورمیں میرے ایک دوست کودو کالی ویگو میں سوار افراد نے اٹھا لیا۔ ایف آئی اے والے قسمیں کھا رہے ہیں کہ انہوں نے نہیں اٹھایا۔



مونس الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا۔ اب میرے دوست کو کچھ دن بعد اچانک ایف آئی اے پہنچا دیا جائے گا اور انہیں پرچا کاٹنے پر مجبورکیا جائے گا۔

دوسری جانب تھانہ گارڈن ٹاؤن لاہور میں مغوی احمد فاران خان کے بھاٸی سلمان ظہیر کی مدعیت میں اغواء اور چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق گارڈن ٹاؤن کا رہاٸشی احمد فاران خان اپنے گھر سے گاڑی میں ڈراٸیور امتیاز کے ہمراہ نکلا ۔گارڈن ٹاؤن سے مسلم ٹاٸون موڑ کی جانب ویگو ڈالے پر چھ سے سات مسلح افراد نے گاڑی روک کر احمد فاران خان کو اغواء کر لیا۔

اغوا کار لائسنس یافتہ رائفل بھی ساتھ لے گئے۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈرائیور نے موبائل فون پرمغوی کے بھائی سلمان ظہیر خان کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچے اور پولیس کو مطلع کیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس تمام پہلوؤں پر تحقیقات کررہی ہے۔ حساس ادارے کے افسران بھی مغوی کی بازیابی کے لیے کام کررہے ہیں۔ مغوی پنجاب کی اہم ترین شخصیت کے بیٹے کا قریبی ساتھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں