سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی خریدی گئی سب سے مہنگی چیزکونسی ہے؟

ویب ڈیسک  بدھ 18 جنوری 2023
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رُخ خان کو دنیا کا چوتھا امیر ترین اداکار قرار دیا  گیا ہے(فائل فوٹو)

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رُخ خان کو دنیا کا چوتھا امیر ترین اداکار قرار دیا گیا ہے(فائل فوٹو)

ممبئی: دنیا بھر میں موجود لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رُخ خان کو دنیا کا چوتھا امیر ترین اداکار قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ آف سٹیٹسٹکس کی جانب سے جاری کردہ دنیا کے 8 امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شاہ رخ خان چوتھے نمبر پر ہیں اس فہرست کے مطابق شاہ رُخ خان کی اثاثوں کی مجموعی مالیت 770 ملین ڈالرز ہے۔

تاہم شاہ رُخ خان نے اب تک کونسی سب سے مہنگی چیز خریدی ہے اداکار نے اس راز سے بھی پردہ اُٹھایا ہے۔ ماضی میں بھارتی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں شاہ رُخ خان نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اب تک جو سب سے مہنگی چیز خریدی ہے وہ ان کا گھر ’منت‘ ہے۔

اداکار نے بتایا کہ ان کا تعلق دہلی سے ہے جہاں بڑی بڑی کوٹھیوں یا بنگلوں میں رہنے کا رواج ہے تاہم وہ اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ ممبئی میں ایک فلیٹ میں رہ رہے تھے کیونکہ ممبئی میں فلیٹس میں رہنے کا رواج عام ہے۔

شاہ رُخ خان کی ساس نے کئی بار کہا کہ وہ ایک چھوٹے فلیٹ میں رہ رہے ہیں جس کے بعد سن 2001 میں جب شاہ رُخ خان نے ممبئی کی اس سب سے بڑی کوٹھی کو دیکھا تو انہیں دہلی کی کسی کوٹھی جیسا گمان ہوا اور انہوں نے فوری اس گھر کو خرید لیا جو کہ بےحد مہنگا اور بڑا ہے۔

شاہ رخ خان ہر سال اپنی سالگرہ اور عید کے موقع پر اپنے گھر ’منت‘ کی بالکونی سے اپنے مداحوں سے ملاقات کرتے ہیں جس کے باہر لاکھوں کی تعداد میں مداحوں کا  ہجوم جمع ہوتا ہے اس خوبصورت کوٹھی کی قیمت تقریباََ 200 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔