بگ بیش میں اسٹیون اسمتھ کے ناقابل شکست 125 رنز سڈنی سکسرز کامیاب

فاتح الیون نے 19 اوورز تک محدود مقابلے میں 2 وکٹ پر 187 رنز بنائے


Sports Desk January 22, 2023
فاتح الیون نے 19 اوورز تک محدود مقابلے میں 2 وکٹ پر 187 رنز بنائے۔ فوٹو: گیٹی امیجز

بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے سڈنی تھنڈر کو 125 رنز سے ہرادیا۔

فاتح الیون نے 19 اوورز تک محدود مقابلے میں 2 وکٹ پر 187 رنز بنائے، اسٹیون اسمتھ نے کیریئر بیسٹ 125رنز ناٹ آؤٹ بنائے،انھوں نے موئسس ہینرکس (45 ناٹ آؤٹ) کے ہمراہ 155 کی شراکت بنائی۔

گرویندر ساندھو نے 2 وکٹیں لیں، ناکام سائیڈ 14.4 اوورز میں 62 رنز پر ہمت ہار گئی، ڈیوڈ وارنر 16 رنز بنا سکے، اسٹیو اوکیف نے 4 اور ایبٹ نے 3 وکٹیں اڑائیں۔

مقبول خبریں