لوگ بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں، سندھ ہائی کورٹ

 ہفتہ 28 جنوری 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ لوگ بے روزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں، صوبائی حکومت لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔

سرکاری ملازمین کو مستقل نہ کرنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت کیا کررہی ہے، کچھ لوگوں کو کنٹریکٹ پر سرکاری ملازمت دیتے ہیں اور کچھ کو مستقل کردیتے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالت ناانصافی نہیں کرنے دے گی، حکومت لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ نہ کھیلے، سرکاری افسران اپنے رشتے داروں کے کام کرتے ہیں۔

عدالت نے متعلقہ افسران کو سیکریٹری کے ساتھ بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔