چکوال میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے دو مزدور جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 29 جنوری 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

چکوال: چکوال میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے دو مزدور جاں بحق اور کئی دب گئے جبکہ تین مزدوروں کو زندہ نکال لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چکوال ماٹن کلاں میں کوئلے کی کان کی چھت گرگئی جس میں مزدور دب گئے۔ اطلاعات کے مطابق دو مزدور حاں بحق ہوچکے ہیں اور متعدد زخمی ہیں۔

امدادی ذرائع کے مطابق  مائن کی گہرائی 700 سے 800 فٹ ہے، 3 افراد کو زندہ ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔