بوبی نامی کتا دنیا کا عمر رسیدہ کتا قرار

ویب ڈیسک  جمعـء 3 فروری 2023
(تصویر: انٹرنیٹ)

(تصویر: انٹرنیٹ)

لزبن: گینیز ورلڈ ریکارڈز نے پرتگال سے تعلق رکھنے والے کتے کو دنیا کا عمر رسیدہ کتا قرار دے دیا۔ بوبی نامی اس کتے کی عمر 30 سال اور 266 دن ہے۔

جمعرات کو جاری ہونے والے ایک بیان میں گینیز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا تھا کہ پرتگالی کتے نے یہ ریکارڈ 23 سالہ آسٹریلوی کتے سپائک سے حاصل کیاہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بوبی نے تقریباً ایک صدی پُرانا ریکارڈ توڑا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کا ’بلیوے‘ نامی ایک کتا عمر رسیدہ کتا تھا جس کی عمر 29 سال اور 5 ماہ تھی اور وہ 1910 سے 1939 کے درمیان موجود تھا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق بوبی کی عمر کی تصدیق پرتگالی پالتو جانوروں کے ڈیٹا بیس سے کرالی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔