کراچی جیولری شاپ سے ڈاکو 50 لاکھ نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار

ملزمان نے ایک ماہ قبل لونگ بنانے کا آرڈر دیا تھا جسے وہ لینے آئے تھے، دکان مالکن


Staff Reporter February 04, 2023
کلفٹن پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا (فوٹو فائل)

کلفٹن زمزمہ کے قریب گاہک بن کر آنے والے 2 ڈاکو جیولری شاپ سے 50 لاکھ روپ نقد اور بھاری مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق جیولری شاپ کی خاتون مالکن نے بتایا ہے کہ ان کی دکان میں 2 افراد آئے جنہوں نے ایک ماہ قبل ناک کی لونگ بنانے کا آرڈر دیا تھا اور جس وقت وہ اپنا آرڈر لینے آئے تو اسلحے کے زور پر شاپ میں رکھے 50 لاکھ روپے نقد اور ایک طلائی سیٹ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ جس وقت ڈاکو آئے وہ دکان میں اکیلی موجود تھی جبکہ لوٹے گئے زیورات کی مالیت 6 لاکھ روپے کے قریب ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ پولیس کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے جس کی مدد سے ملزمان کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جائیں گی، کلفٹن پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں