کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کپتان کراچی کنگز

اسپورٹس رپورٹر  منگل 7 فروری 2023
گزشتہ سیزن میں کپتانی کھونے کا کوئی افسوس نہیں، عماد وسیم (فوٹو: پی ایس ایل)

گزشتہ سیزن میں کپتانی کھونے کا کوئی افسوس نہیں، عماد وسیم (فوٹو: پی ایس ایل)

  کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں تاہم ٹیم میں کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان نے ایکسپریس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس بار جارحانہ کرکٹ کی جانب جانا چاہ رہے ہیں، ماضی میں کراچی کنگز کی قیادت کھونےکا کوئی افسوس نہیں تاہم دوبارہ ذمہ داری ملی ہے تو بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

گزشتہ سیزن میں بابراعظم نے کراچی کنگز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیئے تھے تاہم اُس ایڈیشن میں کراچی کی ٹیم 10 میچز میں سے صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم سے اخراج کی وجہ آج تک معلوم نہیں ہوئی، عماد وسیم کا شکوہ

رواں سیزن کے آغاز سے قبل ڈرافٹنگ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے بابراعظم کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا تھا جبکہ انہیں وہاب کی جگہ کپتانی فرائض سونپے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔