کامران اکمل نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

زبیر نذیر خان  منگل 7 فروری 2023
اب بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ پی ایس ایل سے منسلک ہوں، وکٹ کیپر بیٹر (فوٹو: فائل)

اب بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ پی ایس ایل سے منسلک ہوں، وکٹ کیپر بیٹر (فوٹو: فائل)

  کراچی: قومی جونئیر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور پشاور زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ وکٹ کیپر بیٹر اور کامران اکمل نے باقاعدہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے لیے فرنچائز کے پہلے پریکٹس سیشن کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب نے ایک دن ریٹائر ہونا ہوتا ہے، اب بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ پی ایس ایل سے منسلک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں بڑی انٹرنیشنل لیگز کا حصہ تو نہیں بن سکوں گا لیکن لیگ کرکٹ کھیلنے کی کوشش ہوگی، میری ابھی کافی کرکٹ باقی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل8؛ کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ بن گئے

کامران اکمل نے کہا کہ قومی کپتان بابر اعظم مسلسل سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں،کوئی بھی فرد خامیوں سے مبرا نہیں ہوتا، بابراعظم کو اپنی خامیوں کا علم ہے جنہیں دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کاہ کہ بابراعظم کی بیٹنگ میں کوٸی خامی نہیں،وہ بتدریج بہتری سے بہتر ہورہے ہیں، گگلی اور اسپن بولنگ کو کھیلنے کے دوران اسپنرز جہاں ان کو پریشانی ہوتی ہے لیکن ہر ٹیم میں راشد خان جیسے اسپنرز نہیں۔

مزید پڑھیں: ’پہلے ایک تو پوری کرلیں‘ 2 ٹیموں کی تجویز پر کامران اکمل کا ردعمل

وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بابر میرا بھائی ہے، مجھے اس کی تعریف کرنے کی ضرورت نہیں، میں نےکبھی اپنے سگے بھائیوں عمر اکمل اور عدنان اکمل کی بھی تعریف نہیں کی۔ میں چاہتا ہوں میرے بھاٸیوں کی تعریف دنیا کرے، 14 فروری کو کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا مقابلہ دلچسپ ہوگا۔

کوٸٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کا میچ بھی ہمیشہ سے کانٹے دار ہوتا ہے، ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کی موجودگی سے بابر اعظم کو سیکھنے کا موقع ملے گا، بابر کے ساتھ اوپنر کا فیصلہ ڈیرن سیمی اور وہ خود کریں گے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔