پی ایس ایل8؛ نیشنل اسٹیڈیم میں چار پریکٹس بچز تیار

اسپورٹس رپورٹر  منگل 7 فروری 2023

کراچی: پی ایس ایل8 میں کراچی میں کھیلے جانے والے میچز کے لیے چار پریکٹس پچز تیار کرلی گئیں۔

13 فروری سے شروع ہونے والے لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر 14 فروری کو پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ جس میں کراچی کنگز  کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔

کراچی میں کھیلے جانے والے 9 میچز کے لیے کیوریٹرز نے چار پریکٹس پچز تیار کرلی ہیں۔بیٹنگ اور بولنگ کی مشقوں کے لیے  یہ پچز مرکزی اسکور بورڈ کے قریب قائم کی گئی ہیں۔دو پچز دائیں طرف جبکہ دوبائیں جانب بنائی گئی ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔