نئی مردم شماری کیلیے نادرا سے 13ارب کا سافٹ ویئر اور ٹیب تیار

عامر الیاس رانا  بدھ 8 فروری 2023
ساتویں قومی مردم وخانہ شماری کا عمل 20 فروری سے شروع ہوگا، چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر۔ فوٹو: فائل

ساتویں قومی مردم وخانہ شماری کا عمل 20 فروری سے شروع ہوگا، چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: نئی مردم شماری کیلیے نادرا سے 13ارب کا سافٹ ویئر اورٹیب تیار کروالیے گیے۔

چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر نے کہا ہے کہ ساتویں مردم شماری پہلی مرتبہ کاغذ اور قلم کے استعمال کے بغیر جدید ٹیکنالوجی کیساتھ ہوگی، مارچ سے نئی مردم شماری کاآغاز ہوگا جو 30 اپریل کو مکمل ہوگا،مردم شماری کے نتائج مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری کے بعد پبلک کئے جائیں گے۔

پریس بریفنگ کے دوران ڈاکٹر نعیم الظفر اورچیف مردم شماری کمیشن محمد سرورگوندل نے بتایا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،ساتویں قومی مردم وخانہ شماری کا عمل 20 فروری سے شروع ہوگا، یکم مارچ سے نئی مردم شماری کاآغاز ہوگا، 3 مارچ تک از خود رجسٹر یشن ہوگی،یکم مارچ سے یکم اپریل تک گھر گھر جا کر ڈیٹا جمع کیا جائے گا،دو اپریل سے 20 اپریل تک ڈیٹا فائنل کیا جائے گا،30 اپریل تک مردم شماری کے تمام مراحل مکمل کر لیے جائیں گے۔

نعیم الظفر کا کہناتھا کہ مردم شماری منصوبہ بندی اور قومی پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کرے گی،نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت 3سیکیورٹی لیئرز ہونگی،نئی مردم شماری کے لئے 13ارب روپے کانادرا سے سافٹ ویئر اورٹیب تیار کروائے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔