سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا

کورٹ رپورٹر  جمعرات 9 فروری 2023
عدالت نے مجرم عامر پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا (فوٹو فائل)

عدالت نے مجرم عامر پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا (فوٹو فائل)

  کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے مجرم عامر کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔ عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم عامر کو گزشتہ سال جنوری میں شاہ فیصل کالونی کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے خلاف متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عامر پر اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کا الزام تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔