اسرائیل میں کالے قانون کیخلاف ہزاروں مظاہرین نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرلیا

ویب ڈیسک  پير 13 فروری 2023
اسرائیل میں نیتن یاہو نے کٹر یہودی اتحاد سے حکومت بنائی ہے، فوٹو: فائل

اسرائیل میں نیتن یاہو نے کٹر یہودی اتحاد سے حکومت بنائی ہے، فوٹو: فائل

تل ابيب: اسرائیل میں نو منتخب وزیراعظم نیتن یاہو کی قانون سازی کے خلاف پہلے فلسطینیوں نے احتجاج کیا لیکن اب ملک بھر سے آنے والے مظاہرین نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرلیا اور شدت نعرے بازی کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ کو اس وقت ہزاروں مظاہرین نے گھیر رکھا ہے۔ مظاہرین حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں اور کالے قانون کے خلاف پوسٹرز اُٹھا رکھے ہیں۔

پوسٹر پر درج ہے کہ سیاہ قانون واپس لیا جائے، عزت نفس بحال کی جائے اور شرم کرو، دنیا دیکھ رہی ہے۔ یہ احتجاج جوڈیشل ریفارمز کے نام پر ارکان اسمبلی کو عدالت عظمیٰ سے زیادہ طاقتور بنانے کے خلاف ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے سخت گیر یہودی جماعتوں پر مشتمل اتحادی حکومت سے اپیل کی تھی کہ اسرائیل میں سماج اور قانون کے ٹکراؤ کا باعث بننے والے اس قانون کو منظور نہ کیا جائے.

تاہم دائیں بازو کی سخت گیر یہودی اتحادی حکومت نے صدر کی ایک بھی نہ سنی اور اس قانون کو منظوری کے لیے پیش کردیا ہے جہاں عددی اکثریت کی بنا پر اس کی منظوری ممکن ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔