شہرت کا بھوکا نہیںہمیشہ ملک کیلیے کام کیااستاد سلامت علی

فنی کیریئر میں گھروالوں اور عوام نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا، گفتگو


Showbiz Reporter April 11, 2014
فنی کیریئر میں گھروالوں اور عوام نے میرے ساتھ بہت تعاون کیا، گفتگو. فوٹو : فائل

صدارتی ایوارڈیافتہ بانسری نوازاستادسلامت حسین نے کہاہے کہ میرے فنی کئریئرمیں میرے ساتھ میرے گھروالوں اورپاکستانی عوام نے بے حد تعاون کیامیں ان خوش نصیب فنکاروں میں شمارکیاجاتاہوں۔

جن کانام دنیا بھرمیں اپنے فن کے حوالے سے مقبول ہے ان خیالات کااظہارانھوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں اپنے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہناتھا کہ مجھے کبھی شہرت کی بھوک نہیں رہی جب بھی کام کیا اپنے ملک کانام روشن کرنے کے لیے کیا انکا مزیدکہنا تھاکہ نئے فنکارمحنت کررہے ہیں مگرجلدی شہرت حاصل کرناچاہتے ہیں میں انھیں یہ مشورہ دونگاکہ وہ اپنے شعبے میں دیانت داری سے کام کرتے رہیں۔

مقبول خبریں