مداحوں کا اکشے کمار سے ہیرا پھیری 3 کے ہدایتکار کو تبدیل کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 مارچ 2023
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور فرنچائز ہیرا پھیری کے شائقین نےنئی فلم کے ہدایتکار کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

فلم ہیرا پھیری 3 کا سالوں سے بےصبری سے انتظار کرنے والے شائقین نے فرحاد شمسی کو تبدیل کر کے ان کی جگہ کسی اور ہدایتکار سے فلم کی عکسبندی کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

شائقین نے سوشل میڈیا پر ہیرا پھیری 3 اسٹار اکشے کمار کو ایک آن لائن خط لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ ہیرا پھیری 3 فرحاد شمسی کے بجائے کسی اچھے ہدایتکار سے کروائی جائے کیونکہ فرحاد فلموں میں واٹس ایپ جیسے لطیفے شامل کرتے ہیں جس  پر بلکل ہنسی نہیں آتی۔

شائقین کا خط میں مزید کہنا تھا کہ وہ ہیرا پھیری فرنچائز کا مزہ خراب نہ کریں اور پہلی دو فلموں کی طرح اس مرتبہ بھی ہیرا پھیری 3 کی ہدایتکاری کیلئے او جی پریہ درشن کی خدمات لی جائیں۔

شائقین کی جانب سے ٹوئٹر پر ’RemoveFarhadShamsi‘ ٹرینڈ چلایا جارہا ہے جس میں اکشے کمار سمیت سنیل شیٹی اور پریش راول کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے ان سے ہدایتکار دتبدیل کرنے کی درخواست کی جارہی ہے۔


یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فلم ہیرا پھیری 3 کا اعلان کیا گیا تھا جس میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول سمیت سنجے دت اور کارتک آریان بھی اسٹار کاسٹ میں شامل ہوں  گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔