زرعی فارمنگ کیلئے پاک فوج سے بہتر کوئی ادارہ نہیں، اوکاڑہ میں کسان ریلی

ویب ڈیسک  منگل 21 مارچ 2023
بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لئے پاک فوج اپنا کردار ادا کرے، شرکاء کا آرمی چیف سے مطالبہ

بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لئے پاک فوج اپنا کردار ادا کرے، شرکاء کا آرمی چیف سے مطالبہ

پاکپتن اور اوکاڑہ میں زرعی فارمنگ کی اہمیت پر پاکستان کسان اتحاد ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ زرعی فارمنگ کو وسیع پیمانے پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پاکستان آرمی سے بہتر اور کوئی ادارہ نہیں، ماضی میں بھی جب کسانوں کو مشکلات پیش آئیں تو پاک فوج نے بھرپور کردار ادا کیا۔

شرکاء نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں زرعی معیشت میں بہتری لانے کیلئے بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے لئے پاک فوج اپنا کردار ادا کرے، پاکستان کی زراعت کے شعبے میں بنجر زمینوں کی آبادکاری میں پاک فوج اپنی بھرپور صلاحیتوں سے انقلاب لا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اگر ہماری بنجر زمینوں کو آباد کرے تو ہم زراعت میں خود کفیل اور ملکی معیشت کو بہتر کرسکتے ہیں. زراعت کے شعبہ میں بہتری لانے کہ لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ زراعت کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔

زراعت بڑھاؤ ملک بچاؤ کے تحت کسانوں کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی. ریلی کا مقصد پاکستان میں زرعی اجناس کی حفاظت اور معاشی ترقی میں زراعت کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔