- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت فراہم کرنے کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
شہریار منور نے فلم فیئر ایوارڈز میں نوازالدین صدیقی کے پاؤں کیوں چھوئے؟
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار شہریار منور نے ماضی میں ایک فلم فیئر ایوارڈ کے دوران بھارتی اداکار نوازالدین کے پاؤں چھونے کی وجہ بتا دی۔
حال ہی میں پروڈیوسر، رائٹر اور اداکار شہریار منور ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ’دی ٹاک ٹاک شو‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان حسن چوہدری کے دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے۔
فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کے پاؤں چھو نے کی تصویر وائرل ہونے کے حوالے سے شہریار منور کا کہنا تھا کہ وہ سندھی ہیں اور پاؤں چھونا ان کے ہاں 1000 سال پُرانی روایتوں میں سے ایک ہے۔
شہریار منور نے کہا کہ ’فلم فیئر میں جو کچھ بھی ہوا وہ میرا ذاتی لمحہ تھا اور ویڈیو کا لیک ہونا کافی غیر منصفانہ عمل تھا، ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگ آپ کے ذاتی لمحات یا آپ کی رازداری پر حملہ کرنا پسند کرتے ہیں۔‘
انہوں نے نوازالدین صدیقی کے پاؤں چھونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم اسٹیج پر نہیں تھے ہم دوستوں کی طرح بات کر رہے تھے، میں نے ان سے کہا کہ جب سے میں نے گینگز آف واسے پور دیکھی ہے میں آپ کا بہت بڑا فین بن گیا ہوں۔
شہریار نے بتایا کہ ہمارے ساتھ ماہرہ خان بھی موجود تھیں انہوں نے مجھ سے مذاق میں کہ اپنے پسندیدہ اداکار کے پاؤں چھوؤ اور میں نے ایسا کر لیا۔‘
شہریار منور نے بتایا کہ ایک میک اپ آرٹسٹ نے تمام باتوں کو کاٹ کر صرف وہی ایک حصہ پوسٹ کیا جوکہ وائرل ہوگیا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ہم آرام سے گفتگو کر رہے تھے اور اگر میں نوازالدین کے پاؤں چھوتا تو بھی مجھے شرم محسوس نہیں ہوتی کیونکہ میں سندھی ہوں اور یہ کافی پرانی سندھی روایت ہے ہم اس پر عمل کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔