ثانیہ مرزا نے عمرہ ادا کرلیا بیٹے کے ساتھ تصاویر شئیر کردیں

ثانیہ مرزا نے عمرہ ادائیگی پر اللہ کا شکر ادا کیا


ویب ڈیسک March 22, 2023
ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ بھی عمرہ ادا کرچکی ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے خاندان کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا۔

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے اذہان مرزا کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کردیں۔ تصاویر میں ثانیہ مرزا کو عبایا پہنے بیٹے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنے والد عمران مرزا، والدہ نسیمہ مرزا، بہن انعم مرزا اور بہنوئی محمد اسدالدین کی بھی چند تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں عمرہ ادائیگی پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ ثانیہ مرزا اس سے قبل 2018 میں شعیب ملک کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)




مقبول خبریں