وہاب ریاض نے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 22 مارچ 2023
کھیلوں کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، وہاب ریاض (فوٹو: ٹوئٹر)

کھیلوں کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، وہاب ریاض (فوٹو: ٹوئٹر)

 لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کا چارج سنبھال لیا۔

سیکرٹری اسپورٹس پنجاب شاہد زمان اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب وہاب ریاض کو دیگر امور پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر مشیر برائے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ویاب ریاض نے کھیلوں کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔

ملاقات میں ڈائریکٹریوتھ افیئرز سید عمیر حسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد بھی موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔