پارلیمنٹ مسلح جتھوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اداروں کو تمام اختیارات دے، وزیر داخلہ

ویب ڈیسک  بدھ 22 مارچ 2023
یہ ایک فتنہ ہے اس کا ادارک نہ کیا تو ملک کو نقصان پہنچائے گا، رانا ثنا

یہ ایک فتنہ ہے اس کا ادارک نہ کیا تو ملک کو نقصان پہنچائے گا، رانا ثنا

 اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ مسلح جتھوں اوردہشتگردوں کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تمام اختیارات دے۔

رانا ثناءاللہ نے  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمان کو تین نکات پر رہنمائی کرنے کی ضرورت ہے، اس وقت سیاسی ، انتظامی اور عدالتی بحران پیدا کیا گیا ہے، دوسرا الیکشن پر اور تیسرا معاشی صورتحال پر رہنمائی کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مسلح جتھے لیکر اسلام آباد پر چڑھائی کی ، زمان پارک میں فائرنگ کی گئی، غلیلوں کا استعمال کیا گیا جس سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے ،مگر پولیس کی جانب سے ایک سنگل فائر نہیں کیا گیا۔

انہوں نے زور دیا کہ مسلح جتھوں اوردہشتگردوں کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تمام اختیارات دیے جائیں، گزشتہ گیارہ ماہ میں سیاسی اور انتظامی بحران پیدا کیا گیا اور افرا تفری پھیلائی گئی، یہ ایک فتنہ ہے اس کا ادارک نہ کیا تو ملک کو نقصان پہنچائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔