آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے، شیخ رشید

ویب ڈیسک  جمعرات 23 مارچ 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ  کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر انتخابات ہوں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیدا کردیا ہے۔ آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کاامتحان ہےکہ وہ بہروپیوں کی غیرآئینی، غیرقانونی حکومت کوچلنےدیتی ہےیاان پرآرٹیکل6لگاتی ہے۔

 

سابق وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ چیف جسٹس کہہ چکےہیں شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوئی تومداخلت کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ نگران حکومت کی اب کوئی حیثیت نہیں۔پاکستان میں کٹھ پتلی تماشا لگا ہوا ہے۔ ملک منجدھار میں پھنس گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 13کا ٹولہ تباہی اوربربادی کی علامت بن گیا ہے۔ آئی ایم ایف اور دوست ممالک سب کی طرف سے جھنڈی ہے۔ آئی ایم ایف کی 3میٹنگز ناکام ہو گئی ہیں۔پیٹرول کی سبسڈی کا ڈراما بھی واپس لے لیا گیاہے۔اشرافیہ موج کرے گی اورغریب ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر مرجائےگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ جب حکومت آئین کوتسلیم نہیں کرےگی توعوام حکومت کوکیوں تسلیم کریں گے۔ آج چھٹی ہےکل سےسپریم کورٹ کےدروازے کی طرف لوگوں کی نظریں ہوں گی۔ملکی غیر ملکی سرمایہ کاروں کےلیے منفی پیغام گیاہے۔ قوم کوبتایاجائے کہ  ملک کوکس طرف لےکرجاناہے۔ترکی میں زلزلےسے50ہزار آدمی مرےلیکن الیکشن شیڈول تبدیل نہیں ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔