ملیر جیل میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور کلرک آپس میں لڑپڑے

ویب ڈیسک  جمعرات 23 مارچ 2023
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

  کراچی:  ڈسٹرکٹ ملیر جیل میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور کلرک قیدیوں سے مبینہ طور پر رشوت کے تنازعے پر لڑ پڑے، کلرک نے اپنے سینیئر کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاون پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کامران احمد شیخ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

جیل کلرک فاروق چانڈیو کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ مجھے سے قیدیوں کو سہولت دلواتا جب میں نے منع کر دیا تو اس نے مجھ پر چھری کے وار کرکے حملہ کر دیا جس سے میں زخمی ہوگیا۔

فاروق چانڈیو نے کہا کہ ملزم کامران احمد شیخ جیل میں ہونے والے امتحانات میں قیدیوں کو نقل بھی کرواتا ہے جس کی مد میں قیدیوں سے رقم وصول کرتا ہے، میں نے مذکورہ واقعے کی شکایات اعلیٰ افسران سے بھی کہی مگر کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔

جیل کے ایک افسر نے بتایا کہ یہ دونوں پہلے ملکر قیدیوں سے مبینہ طور پر رشوت وصول کرتے تھے پھر ان کا رشوت کی رقم پر جھگڑا ہوگیا اب یہ دونوں مسلسل لڑتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔