ماں نے نومولود بیٹا ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مارچ 2023
پولیس نے نومولود بچہ فروخت کرنے پر ماں سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا:فوٹو:فائل

پولیس نے نومولود بچہ فروخت کرنے پر ماں سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا:فوٹو:فائل

نئی دہلی: بھارت میں ماں نے نومولود بیٹے کو ایک لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑکھنڈ ریاست کے علاقے چترا میں پیسوں کے لالچ میں ماں نے نومولود بیٹے کو ایک لاکھ روپے میں بیچ دیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے بچے کو برآمد کرلیا۔ نومولود بچے کو فروخت کرنے کے الزام میں بچے کی ماں سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی ماں سے ایک لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ نومولود بچے کو فروخت کرنے کا سودا ساڑھے 4 لاکھ  روپے کے عوض طے ہوا تھا جن میں سے ساڑھے تین لاکھ  سودا کروانے والے دو افراد کو ملنے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔