- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
کینیڈا میں سکھوں کا احتجاج، بھارتی وزارت خارجہ میں کینیڈین ہائی کمشنر طلب
وینکوور: کینیڈا میں بھارتی سفارتی مشن کے باہر سکھوں کے احتجاج کیخلاف بھارتی وزارت خارجہ نے کینیڈا کے سفارت کار کو طلب کرلیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں علیحدگی پسند سکھوں کے ایک گروپ نے بھارت کے سفارتی مشن کے باہر خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال سنگھ کی حمایت میں احتجاج کیا جس پر بھارتی حکام نے نئی دہلی میں کینیڈا کے اعلیٰ ترین سفارت کار کو طلب کیا اور احتجاج ریکارڈ کروایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے شہر وینکوور میں بھارتی قونصل خانے کے باہر سینکڑوں افراد اکٹھے ہوئے اور بھارت کی جانب سے سکھ علیحدگی پسند امرت پال سنگھ کے تعاقب کے خلاف احتجاج کیا۔
بھارتی وزارت خارجہ نے کینیڈا میں بھارت کے سفارتی مشنز اور قونصل خانوں کے خلاف انتہا اور علیحدگی پسند گروپوں کی کارروائیوں کے بارے میں کینیڈا کے ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے اپنے بیان میں کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ کینیڈا کی حکومت ہمارے سفارت کاروں کی حفاظت اور ہمارے سفارتی احاطے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی تاکہ وہ اپنے معمول کے فرائض سرانجام دے سکیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔