انسانی بال اور شیشے کی آنکھ والی پراسرار گڑیا

ویب ڈیسک  منگل 28 مارچ 2023
جارج نامی گڑیا میں مالک کے اصل بال اور شیشے کی آنکھ لگی ہے۔ فوٹو: بشکریہ برمنگھم میل ویب سائٹ

جارج نامی گڑیا میں مالک کے اصل بال اور شیشے کی آنکھ لگی ہے۔ فوٹو: بشکریہ برمنگھم میل ویب سائٹ

ناٹنگھم، برطانیہ: برطانیہ میں پراسراراشیا سے شہرت پانے والے عجائب گھر نے اپنے ذخیرے سے ایک پراسرار ترین گڑیا پیش کی ہے جس پر مالک کے بال لگے ہیں اور اسی کی شیشے والی آنکھیں نصب کی گئی ہیں۔

جارج نامی گڑیا 1930 میں بنائی گئی تھی جو ناٹنگھم کے آسیبی (ہانٹیڈ) عجائب گھر میں عرصے سے رکھی ہے۔ اس میں مردہ انسان کے بال لگے ہیں اور گڑیا دیکھنے میں بھی عجیب وغریب دکھائی دیتی ہے۔

ہانٹیڈ میوزیم کی شریک بانی میری ویسن نے اپنے شوہر کی مدد سے 2018 میں یہ میوزیئم بنایا تھا۔ اب بی بی سی کے ایک پروگرام میں جارج کو دکھایا گیا ہے۔ اس کی روشن نیلی آنکھیں، چہرے کے خدوخال اور بکھرے بال بہت عجیب لگتےہیں۔ اس زمانے میں لوگ یادگاری گڑیائیں بنایا کرتے تھے۔ اب اس پر مالک کے اصلی بال اور شیشے کی آنکھیں بھی لگی ہیں۔

میری کے مطابق ٹیکساس کے جس شخص نے یہ گڑیا بنائی ہے اس کے متعلق کم معلومات ہیں تاہم جس شخص کے پاس یہ گڑیا پہنچی اس کا پورا خاندان آسیبی واقعات کا شکار اور پریشان تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے گڑیا میوزیئم کے حوالے کردی۔

دوسری جانب جاپان کی ایکائیکو گڑیا بہت مشہور ہے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس کے بال اب تک بڑھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔