شاداب خان اور افتخار احمد کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

ویب ڈیسک  بدھ 29 مارچ 2023
فوٹو ٹویٹر / انسٹاگرام

فوٹو ٹویٹر / انسٹاگرام

 دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں شاداب خان اور افتخار احمد کو گولڈن ویزا کے اعزاز سے نواز دیا۔

واضح رہے کہ یو اے ای حکام کی جانب سے مختلف شعبوں میں کارکردگی دکھانے والوں کو گولڈن ویزا کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جن میں فنکار بھی شامل ہیں۔

افتخار احمد نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر یو اے ای حکومت کی جانب سے گولڈ ویزا دینے کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’اللہ کا شکر ہے مجھے اُس ملک کی طرف سے گولڈن ویزا کا اعزاز دیا گیا جسے میں اپنا دوسرا گھر کہتا ہوں‘۔

شاداب خان نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان کے علاوہ یو اے ای دوسرا ملک ہے جہاں میں نے بہت زیادہ ٹائم گزارا ہے اور یہاں قیام کے دوران مجھے گھر جیسا احساس ہوتا ہے، گولڈن ویزا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے‘۔


View this post on Instagram

A post shared by Shadab Khan (@shadab0800)


خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے متعدد شعبہ جات کے لیے ’گولڈن ویزا‘ جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔  گولڈن ویزا کے حامل افراد یو اے ای میں 5 سے 10 سال تک رہائش اختیار کر سکتے ہیں جس کی تجدید خود بخود ہوجاتی ہے۔

یو اے ای گولڈن ویزا کے فوائد

یو اے ای کی جانب سے جن غیر ملکیوں کو گولڈن ویزا جاری کیا گیا وہ کفیل کے بغیر متحدہ عرب امارات میں کاروبار کرسکتے جبکہ تعلیم، رہائش بھی اختیار کرسکتے ہیں۔

گولڈن ویزا حاصل کرنے والے غیرملکیوں کو دبئی کے مقامی شہریوں کے برابر کا درجہ دیا جاتا ہے، جس کے تحت وہ کفیل کے بغیر کسی کے ساتھ کاروباری شراکت داری قائم کرسکتے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔