بالی ووڈ کے دس بڑے پرینک اسٹارز کون ہیں

کپل شرما شو میں سارہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ اکشے کمار نے انہیں بیوقوف بنایا تھا


ویب ڈیسک April 01, 2023
(فائل فوٹو)

بالی وڈ میں ایسے بہت سے فنکار ہیں جنہیں پرینک اسٹار کہا جاتا ہے، آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ انڈین شوبز انڈسٹری کے دس بڑے پرینک اسٹار کون ہیں۔

1: اکشے کمار

کپل شرما شو میں اداکارہ سارہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ اکشے کمار نے انہیں بیوقوف بنایا تھا، اکشے کمار نے انہیں پرساد کی مٹھائی دی لیکن وہ ادرک کا لڈو تھا۔

2 : ابھیشیک بچن

اداکارہ زینت امان نے ایک مرتبہ انکشاف کیا کہ ابھیشیک بچن اکثر ان کے دروازے کی گھنٹی بجا کر بھاگ جایا کرتے تھے لیکن ایک مرتبہ انہوں نے ابھیشیک کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

3 : عامر خان

اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بتایا کہ ایک مرتبہ انہوں نے دیکھا کہ گرم کافی کا کپ ان کی طرف گر رہا ہے، بعد میں پتہ چلا کہ وہ کپ ایک دھاگے سے بندھا ہوا تھا اور اس شرارت میں عامر خان کا ہاتھ تھا۔

4 : اجے دیوگن

ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا کہ فلم 'دی بگ بل' کی شوٹنگ کے دوران اجے دیو گن کہا کرتے تھے کہ یہ لوکیشن آسیبی ہے۔

5 : امیتابھ بچن

کے بی سی کے پروگرام کے دوران جب اکشے کمار نے سوالات کے جوابات میں کترینہ کیف کی مدد کی تو امیتابھ سیٹ چھوڑ کر چلے گئے، بعد میں کترینہ کو بتایا گیا کہ یہ ایک پرینک تھا۔

6 : سلمان خان

دبنگ خان بگ باس کے امیدواروں کے ساتھ اکثر پرینک کرتے رہتے ہیں۔

7: شاہ رخ خان

بالی وڈ کنگ نے ایک مرتبہ سلمان خان کے ساتھ مل کر 'کرن ارجن' کی پوری ٹیم کو بیوقوف بنایا تھا۔

8 : پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا نے ایک مرتبہ رانی مکرجی کو موبائل کے ذریعے پیغام بھیجا جس پر وہ ناراض ہوگئی تھیں، پریانکا نے بعد میں اس پرینک کا اعتراف کیا تھا۔

9: ودیا بالن

ودیا بالن کے متعلق مشہور ہے کہ وہ اپنے ساتھی فنکاروں کے فون چھپا کر پرینک کرتی ہیں اور ان کی جیکٹ کے پیچھے ان کے نام لکھ دیتی ہیں۔

10 : شاہد کپور

شاہد کپور نے ایک مرتبہ راج کمار سنتوشی کے ساتھ پرینک کیا تھا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں