کوبرا سانپ نے چھوٹا طیارہ زمین پر اتروادیا

جنوبی افریقہ کے پائلٹ کو چارنشستی طیارے کی سیٹ کے نیچے زہریلا کوبرا دکھائی دیا تو اس نے طیارہ لینڈ کرادیا


ویب ڈیسک April 07, 2023
کیپ کوبرا سانپ نے چھوٹے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ پر مجبور کردیا جو انتہائی زہریلا جانور بھی ہے۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ کے ایک چھوٹے ہوائی جہاز کو اس وقت ہنگامی حالت میں زمین پر اتارا گیا جب پائلٹ کی سیٹ کے نیچے کوبرا سانپ دکھائی دیا تھا۔

یہ چارنشستی ہلکا طیارہ رڈولف ایراسمس اڑارہے تھے۔ اچانک اسے کمر پر کسی ٹھنڈی شے کے پھسلنے کا احساس ہوا۔ انہوں نے فوراً سیٹ کے نیچے جھانکا تو ایک کوبرا سانپ ، رینگ کر نیچے کی جانب جارہا تھا۔

'یہ سب کچھ دیکھ کر میرا ذہن ماؤف ہوگیا اور میں پوری صورتحال بھی سمجھنے سے قاصر تھا،' رڈولف نے واقعے کےبعد اخباری نمائیندوں کو بتایا۔

تاہم اس نے خود پر قابو پاتے ہوئے باقی مسافروں کو بھی خطرے سے خبردار کردیا۔ یہ سن کر بقیہ افراد بھی سکتے میں آگئے۔ لیکن انہوں نے خود کو مطمئین رکھنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد انہوں نے طیارہ اتارنے کی تدبیر سوچی۔

ریڈیو پر انہوں نے قریبی شہرسے رابطہ کیا اور طیارہ اتارنے کی اجازت مانگی جو مل گئی۔ اس دوران سانپ ان کے پیروں کے پاس رینگ رہا تھا جبکہ طیارہ اترنے میں دس سے 15 منٹ درکار تھے۔



تاہم شکر ہے کہ سیٹ کے بیچے بیٹھ کر کوبرا ایک جگہ رک گیا تھا۔ اس دوران ہوائی اڈوں پر سانپوں کے ماہرین کو بھی بلایا گیا اور دیگر طبی عملہ بھی جاپنچا۔ تاہم رڈولف نے پرسکون انداز میں لینڈنگ کی۔

بعد میں معلوم ہوا کہ یہ جنوبی افریقہ کا کیپ کوبرا ہے جو بہت زہریلا اور جوان لیوا عفریت بھی ہے۔ لیکن طیارہ زمین پر اترنے کے بعد جب سانپ کی تلاش شروع ہوئی تو وہ کہیں نہ ملا۔

رڈولف اور اس کی ٹیم نے دو دن تک طیارے میں سانپ تلاش کیا لیکن وہ نہ ملا اور خیال ہے کہ لینڈنگ کے بعد وہ کہیں فرار ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں