گوجرانوالہ میں اسکول بند کروانے پر طلباء نے احتجاجاً ٹرین روک دی مخالفین کا پتھراؤ

ٹرین روکنے پر دیہاتیوں نے مظاہرین پر پتھراؤ شروع کردیا جس کے نتیجے میں متعدد طلبا اور استاتذہ زخمی ہوگئے۔


ویب ڈیسک April 18, 2014
پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کرنے کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کردیا۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

KARACHI: اسکول بند کروانے پر استاتذہ، طلباء اور والدین نے احتجاج کرتے ہوئے ٹرین روک دی جس پر دیہاتیوں نے مظاہرین پتھراؤ شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق گوجرانولہ کے علاقے جامکے چٹھہ میں ایک اسکول کو اہل علاقہ نے نصاب پر اعتراض کرتے ہوئے بند کرا دیا تھا جس پر اسکول کےسیکڑوں طلباء اور والدین نےا حتجاج کرتے ہوئے کراچی سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو روک لیا۔

اس دوران اہل علاقہ کا دوسرا گروپ بھی پہنچ گیا اور ٹرین روکنے والے مظاہرین پرپتھراؤ شروع کردیا جس سے علاقہ میدان جنگ بنارہا اور متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کرنے کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں