پشاور میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ایک اہلکار جاں بحق 3 زخمی

سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو پشاور کے قبائلی علاقے باڑہ شیخان میں فرنٹیر روڈ پر نشانہ بنایا گیا۔


ویب ڈیسک April 18, 2014
سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو پشاور کے قبائلی علاقے باڑہ شیخان میں فرنٹیر روڈ پر نشانہ بنایا گیا۔ فوٹو؛فائل

باڑہ شیخان میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے قبائلی علاقے باڑہ شیخان میں فرنٹیر روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کےمطابق بارودی مواد سڑک کنارے نصب تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

مقبول خبریں