حسیب حمید کا بیٹ رمضان میں بھی رنز کے انبار لگاتا رہا

نوجوان انگلش بیٹر کو مضبوط عقیدے نے مایوسی کے اندھیروں سے بچائے رکھا


Sports Desk April 22, 2023
نوجوان انگلش بیٹر کو مضبوط عقیدے نے مایوسی کے اندھیروں سے بچائے رکھا۔ فوٹو: گیٹی امیجز

حسیب حمید کا بیٹ رمضان میں بھی رنز کے انبار لگاتا رہا۔

حسیب حمید نے 2016 میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں 50 کے قریب اوسط سے 1119 رنز اسکور کیے، اس شاندار کارکردگی کا صلہ انھیں انگلش ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کی صورت میں ملا، انھوں نے دورہ بھارت کے دوران 2 نصف سنچریاں بنائیں مگر پھر ان کی انگلی ٹوٹ گئی۔ اگلے موقع کیلیے حسیب کو طویل انتظار کرنا پڑا، اس دوران ان کی بیٹنگ بھی زوال پذیر ہوئی۔

2017 سے 2020 کے دوران انھوں نے صرف 1291 رنز بنائے، اس دوران 8 مرتبہ ہی وہ 50 کا ہندسہ عبور کرپائے اور ایک سنچری بنائی، 2018 میں حسیب نے 17 اننگز میں صرف 165 رنز اسکور کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ، حسن علی کی میچ میں 5 وکٹیں

2019 کے اختتام پر لنکا شائر نے انھیں ریلیز کردیا اور ناٹنگھم شائر جوائن کرنے کا موقع ملا،وہاں پیٹر مورس کی رہنمائی میں کارکردگی پھر سے بہتر ہونے لگی، 2021 میں بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں انھیں ٹیم میں طلب کیا گیا، اسی سال وہ ایشز اسکواڈ کا بھی حصہ بنے مگر ایک میچ قبل ہی ڈراپ کردیا گیا۔

اب پھر وہ رنز اسکور کررہے ہیں، ناٹنگھم شائر میں حسیب نے 1235 رنز اسکور کیے، اس میں 7 ففٹیز اور 4 سنچریاں شامل ہیں، وہ ایک بار پھر ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کیلیے پْراعتماد ہیں۔

مزید پڑھیں: کاؤنٹی چیمپئن شپ، اظہر علی بڑی اننگز نہ کھیل سکے

حسیب حمید نے کہا کہ میں باقاعدہ سے روزے رکھتا رہا، ناٹنگھم شائر میں سب میرے عقیدے کا احترام کرتے ہیں، اسی وجہ سے میرے قدم زمین پر رہے، رمضان میں شب و روز کے معمولات بدل جاتے ہیں، اس سے مضبوطی اور خود پر یقین حاصل ہوتا ہے، میں دوبارہ ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کیلیے پْرامید ہوں۔

انھوں نے کہا کہ باز بال حکمت عملی سے قبل ہی میں نے اپنا اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانا شروع کردیا، بین ڈکٹ کے ساتھ میری اچھی جوڑی بنی ہوئی اور مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔

مقبول خبریں