اریجیت سنگھ کنسرٹ کے دوران ہاتھ پکڑنے والی خاتون مداح پر شدید برہم

خاتون مداح نے جذبات میں آکر اریجیت کا ہاتھ پکڑ کر انہیں اپنی جانب کھینچنے کی کوشش کی تھی


ویب ڈیسک May 09, 2023
(فوٹو؛ اسکرین شاٹ)

مشہور بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کنسرٹ کے دوران ہاتھ پکڑنے والی خاتون مداح پر برس پڑے۔

ایک حالیہ کنسرٹ کے دوران اریجیت سنگھ کی مداح گلوکار کو دیکھ کر جذباتی ہوگئی اور اُن کا ہاتھ پکڑ کر انہیں اپنی جانب کھیھنچنے کی کوشش کی جس سے اریجیت زخمی ہوگئے۔

گلوکار خاتون مداح کی اس حرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کنسرٹ روک کر مداح پر برس پڑے۔


اریجیت سنگھ نے خاتون سے کہا کہ آپ نے مجھے اس طرح کھینچا ہے کہ میرا ہاتھ اب تک کانپ رہا ہے،کیا میں کنسرٹ چھوڑ کر چلا جاؤں؟

اریجیت نے خاتون پر برہم ہوکر کہا کہ اگر میں پرفارم نہیں کر پایا تو آپ لوگ انجوائے بھی نہیں کر پائیں گے آپ ایک خاتون ہیں اور آپ میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے اس طرح اپنی طرف کھینچ رہی ہیں یہ غلط ہے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اریجیت سنگھ کو خاتون مداح پر برستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں