مقامی امریکیوں کا شجرہ قدیم چینیوں سے وابستہ ہونے کا انکشاف

محققین کے مطابق آبائی امریکیوں کے ایشیائی نسب کے متعلق معاملات جتنے سمجھے جاتے تھے اس سے زیادہ پیچیدہ ہیں


ویب ڈیسک May 10, 2023

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ قدیم انسانوں نے 26 ہزار سال قبل چین سے امریکا کی جانب نقل مکانی کی۔ یہ دور اس سے قبل متعین کردہ عہد سے بھی مزید 10 ہزار سال قدیم نکلا۔


بیجنگ میں قائم چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین نے اپنے مطالعے میں حاصل ہونے والے شواہد کے متعلق بتایا کہ چین سے امریکہ کی جانب سب سے پہلے نقل مکانی کرنے والے افراد چین کے شمالی ساحلی علاقے سے تعلق رکھتے تھے۔


اس سے قبل ماہرین کا ماننا تھا کہ قدیم سائبیرین آبائی امریکیوں کے واحد اجداد ہیں جنہوں نے بیرنگ اسٹریٹ (وہ جگہ جہاں آج کے روس اور الاسکا ملتے ہیں) پار کیا اور امریکا پہنچے۔


ٹیم نے مائیٹوکونڈریئل ڈی این اے (جو ماں سے ان کے بچوں کو منتقل ہوئے تھے) کا تجزیہ کرتے ہوئے مادہ نسب کا سراغ لگایا، جس سے مشرقی ایشیائی پیلیو لِتھک (قدیم حجری ) دور کی آبادیوں کا تعلق چلی، پیرو، برازیل، ایکواڈور، میکسیکو اور کیلیفورنیا کی ابتدائی آبادیوں سے پائے گئے۔


اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ 19 ہزار 500 سال قبل ایک اور نقل مکانی ہوئی تھی جس کے سبب موسم بہتر ہونے کی وجہ سے آبادی تیزی سے بڑھی تھی ۔


تحقیق کے سربراہ مصنفہ ڈاکٹر یو چن لی کا کہنا تھا کہ آبائی امریکیوں کے ایشیائی نسب کے متعلق معاملات جتنے سمجھے جاتے تھے اس سے زیادہ پیچیدہ ہیں۔


محققین نے یوریشیا کے خطے سے ایک لاکھ سے زائد موجودہ اور 15 ہزار قدیم ڈی این اے کے نمونوں کا جائزہ لیا۔ تجزیے میں 216 موجودہ اور 39 قدیم افراد کے ڈی این اے کا تعلق نایاب نسب سےپایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے