شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس، مستقبل کیلیے پرعزم

اسپورٹس ڈیسک  پير 29 مئ 2023
ہم اپنی خامیوں کا جائزہ لیں گے اور ان پر محنت کرکے اپنی ٹیم کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ہیڈ کوچ اعزاز چیمہ۔ فوٹو: آئی سی سی

ہم اپنی خامیوں کا جائزہ لیں گے اور ان پر محنت کرکے اپنی ٹیم کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ہیڈ کوچ اعزاز چیمہ۔ فوٹو: آئی سی سی

 کراچی: پاکستان شاہینز زمبابوے میں ون ڈے سیریز ہارنے پر مایوس مگر مستقبل کے حوالے سے پراعتماد ہیں۔

زمبابوے سلیکٹ کیخلاف ون ڈے سیریز میں 4-2 سے ناکامی پر پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ اور سابق پیسر اعزاز چیمہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے نوجوان پلیئرز پر فخر ہے، 2 چار روزہ میچز میں مہران ممتاز، عمیر بن یوسف، محمد حریرہ اور حسیب اللہ نے شاندار پرفارمنس پیش کی، تاہم ون ڈے سیریز میں ہمیں مایوسی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہینز کو زمبابوے سلیکٹ الیون بھاری پڑ گئی ون ڈے میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی خامیوں کا جائزہ لیں گے اور ان پر محنت کرکے اپنی ٹیم کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، مجموعی طور پر زمبابوے کا یہ ٹور ہمارے لیے بہت کارآمد رہا، ہم اپنی نیشنل ٹیم کے لیے باصلاحیت پلیئرز کو تیار کرنے میں خاصی حد تک کامیاب رہے ہیں۔

واضح رہے کہ زمبابوے کا ٹور مکمل کرنے کے بعد شاہینز نے اپنے وطن واپسی کی راہ لے لی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔