پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کنیز فاطمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی

9 مئی واقعات کی مذمت کرتی ہوں، پاکستان ہے تو ہم ہیں، تمام عہدوں سے استعفا دیتی ہوں، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، کنیز فاطمہ


ویب ڈیسک May 29, 2023
(فوٹو: ویڈیو گریب)

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنیز فاطمہ نے بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی سینئر نائب صدر ویمن ونگ پنجاب کنیز فاطمہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، پاکستان ہے تو ہم ہیں ۔ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسے واقعات کو پسند نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ 2010ء سے پی ٹی آئی سے منسلک رہی۔ میں پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر رہی ہوں۔ جتنے بھی عہدوں پر رہی ہوں ان تمام سے آج مستعفی ہو رہی ہوں۔

کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ مجھ پر کوئی دباؤ ہے، میں پی ٹی آئی کے عہدوں سے استعفے دے رہی ہوں۔

مقبول خبریں