بت ہیں جماعت کی آستینوں میں، اعجاز چوہدری گفتگو میں آبدیدہ

ویب ڈیسک  پير 29 مئ 2023
اعجاز چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد , ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

اعجاز چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد , ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

 لاہور: تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور پی ٹی آئی چھوڑنے کے امکان کو دو ٹوک انداز میں مسترد کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاور حملہ، فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ اعجاز چوہدری کی عسکری ٹاور حملہ کیس میں گرفتاری ڈالی گئی ہے، تھانہ گلبرگ کے مقدمہ نمبر 2171 میں وہ نامزد ہیں، ان کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے، ملزم سے موبائل فون کی برآمدگی اور مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے اعجاز چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے بعد میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ میرے حوالے سے کوئی کہہ سکتا ہے کہ پارٹی چھوڑوں گا؟ عمران خان نے کہا ہے یہ لاالہ الا اللہ کی تحریک ہے، ایک بات اور کہوں گا کہ اگرچہ بت ہیں جاعت کی آستینوں میں ، مجھے ہے حکم اذاں ہے لاالہ الااللہ۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔