سلمان خان کے فلم ’چیمپئنز‘ میں کام کرنے سے انکار پر عامر خان نے بڑا فیصلہ کرلیا
فلم ’برفی‘ کے اداکار آج کل اپنی فلم ’انیمل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہیں
بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے انکار کے بعد مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی فلم 'چیمئنز' رنبیر کپور کو آفر کی ہے۔
عامر خان نے 2022 میں اعلان کیا تھا کہ وہ ایک ہسپانوی فلم 'چیمپئنز' کا ری میک بنارہے ہیں جس میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کریں گے، سلمان خان نے اس وقت فلم میں کام کی ہامی بھر لی تھی لیکن اب انہوں نے عامر کی فلم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم 'چیمپنز' میں مرکزی کردار کیلئے بالی وڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور سے رابطہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رنبیر کپور نے فلم کی کہانی سننے کے بعد اس میں کام کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے اور اگر معاملات طے پا گئے تو وہ 'چیمپئنز' میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔
فلم 'برفی' کے اداکار آج کل اپنی فلم 'انیمل' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہیں جبکہ کرکٹر سارو گنگولی کی بائیوگرافیکل مووی میں کام کیلئے بھی ان کا نام گردش میں ہے۔