گھر کیوں خراب کیا؟ مالک مکان نے کرایہ داروں کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  منگل 30 مئ 2023
کینیڈا میں قاتل مالک مکان پولیس کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا؛ فوٹو: فائل

کینیڈا میں قاتل مالک مکان پولیس کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا؛ فوٹو: فائل

اوٹاوا: کینیڈا میں مالک مکان اپنے گھر کی حالت خراب دیکھ کر مشتعل ہوگیا اور کرایہ داروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر ہملٹن میں 28 سالہ نوجوان اپنی 27 سالہ منگیتر کے ہمراہ کرایے پر رہتا تھا۔ مالک مکان بھی دوسری منزل پر ہی رہائش پذیر تھا۔

مالک مکان نے گھر کی خراب حالت پر کرایہ دار سے شکایت کی جس پر معمولی تلخ کلامی ہوگئی۔ مالک مکان اپنے پورشن میں گیا اور پستول لاکر جوڑے پر فائرنگ کردی جس میں دونوں کرایہ دار ہلاک ہوگئے۔

بعد ازاں مالک مکان نے گرفتاری کے خوف سے خود کو گھر میں بند کرلیا۔ پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو مالک مکان نے باہر آنے سے انکار کردیا اور پولیس پر فائرنگ بھی کی۔

جوابی فائرنگ میں 57 سالہ مالک مکان مارا گیا۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔