نو مئی واقعات میں گرفتار پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کو رہا کرنے کا حکم

ویب ڈیسک  منگل 30 مئ 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 پشاور: پشاور: نو مئی کے واقعات میں گرفتار ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی ارباب جہانداد کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

نو مئی کے پُرتشدد واقعات، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی ارباب جہاں داد کی درخواست ضمانت پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ارباب جہاں داد پر 9 اور 10 مئی کو توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤں کے مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم نے تھانہ خان رازق کی حدود میں توڑ پھوڑ کی ہے۔

مزید پڑھیں: 9 مئی کے واقعات پر خیبر پختونخوا میں 2528 افراد گرفتار ہوئے، رپورٹ

جج ڈاکٹر عامر نذیر نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ارباب جہاں داد کی ضمانت منظور کی اور انہیں رہا کرنے کا حکم  جاری کردیا ۔

اُدھر پولیس نے سابق صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان کے اسلام آباد میں گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سابق وزیر کی عدم موجودگی پر اُن کے کزن کو گھر سے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔