پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں 6 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچالیا

آفتاب خان  جمعرات 1 جون 2023
—فوٹو: پی این ایس

—فوٹو: پی این ایس

کراچی: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے بحیرہ عرب میں معمول کی پٹرولنگ کے دوران امدادی کال پر کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے الزبیر نامی ماہی گیر کشتی پر سوار 6 ماہی گیروں کو بچالیا۔ 

ماہی گیر کشتی انجن خرابی کا شکار تھی جبکہ طغیانی کے باعث سمندری پانی کشتی میں داخل ہورہا تھا۔ پی این ایس سیف نے رات گئے امدادی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے مصیبت میں پھنسے 6 ماہی گیروں کو بحفاظت نکال لیا۔

ماہی گیروں کو جہاز پر طبی امداد کی فراہمی کے بعد گوادر منتقل کر دیا گیا۔ ماہی گیر برادری نے سمندر میں قیمتی جانیں بچانے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔