ویڈیو گیم کی پلاسٹک پستول سے دکان لوٹنے والا گرفتار

نائنٹینڈو کی ڈک ہنٹ پستول سے اسٹور لوٹنے کے بعد ڈیوڈ جوزف ڈیلسانڈرو اسی روز گرفتار ہوگیا


ویب ڈیسک June 02, 2023
جنوبی کیرولائنا کی ایک دکان میں پلاسٹک کی پستول سے دکان لوٹنے والے کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ فوکس نیوز

امریکا میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے ویڈیو گیم میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کی پستول سے اسٹور کو لوٹ لیا تھا۔

دو روز قبل جنوبی کیرولائنا کے علاقے شیرون میں ایک اسٹور میں 25 سالہ ڈیوڈ جوزف ڈیلسانڈرو داخل ہوا۔ اس کے ہاتھ میں نائنٹینڈو ویڈیو گیم ڈک ہنٹ کی ایک پلاسٹک کی پستول تھی۔ اس نے پستول کو روغن کرکے نیا بنانے کی کوشش کی تھی۔ اسے دیکھ کر اسٹور کلرک نے کچھ رقم اسے دیدی جو 300 ڈالر کے لگ بھگ تھی۔

یارک پولیس کے مطابق ڈیوڈ نے چہرے پر ماسک پہنا ہوا تھا، اس نے حلیہ چھپانے کے لیے وِگ پہنی ہوئی تھی اور سرڈھانپنے والی جیکٹ پہن رکھی تھی لیکن اس کے باوجود اسے پہچان لیا۔

واردات کے کچھ دیر بعد ہی معاملہ پولیس کو بتا دیا گیا اور ڈیوڈ کو ایک شاپنگ مال کی پارکنگ سے گرفتار کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں