ہیٹ ویو کے خدشات محکمہ صحت نے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی

ملازمین صرف میٹرنٹی ، میڈیکل،اسٹڈی،حج عمرے اور بیرون ملک جانے کے لیے چھٹیاں لے سکیں گے


Staff Reporter June 02, 2023
فوٹو: فائل

محکمہ صحت سندھ نے ہیٹ ویو کے خدشات اور مون سون کے پیش نظر ملازمین کی چھٹیوں پر فوری پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں موسم گرما کےد وران محکمہ موسمیات کی جانب سے گرمی کی شدید لہر ( ہیٹ ویو) آنے کی پیش گوئی اور مون سون کے پیش نظر محکمہ صحت کے ملازمین کی چھٹیوں پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کو صرف میٹرنٹی ، میڈیکل، اسٹڈی، حج وعمرہ اور بیرون ملک جانے کے لیے چھٹیاں لینے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق غیر ضروری طور پر دی گئی چھٹی کی کوئی درخواست منظور نہیں کی جائے گی اور چھٹی لینے کے لیے ملازمین کو ٹھوس وجوہات بتانا ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں