سلمان خان کی جانب سے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار
خدا حادثے سے متاثرہ خاندانوں کو صبر اور ہمت دے، سلمان خان
بھارتی سُپر اسٹار سلمان خان نے کولکتہ ٹرین حادثے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کولکتہ ٹرین حادثے پر افسوس کرتے ہوئے واقعے سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سلمان خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ 'حادثے کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا، خدا مرحومین کی روح کو سکون دے، اس افسوسناک حادثے سے متاثر ہونے والوں کو محفوظ رکھے، لواحقین اور زخمیوں کو صبر و ہمت عطا کرے۔'
واضح رہے کہ آج کولکتہ سے چنائی جانے والی مسافر ٹرین کی متعدد بوگیاں بھارتی ریاست اریسہ کے ضلع بالاسور میں پٹری سے اتر کر دوسری پٹری پر مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئیں جبکہ اسی دوران ایک مال گاڑی بھی دونوں ٹرینوں سے ٹکرا گئی۔
افسوسناک حادثے میں 288 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 900 افراد زخمی ہوئے ہیں۔