فیچر فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں فنکاروں کی شرکت

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 3 جون 2023
(فوٹو؛ انسٹاگرام)

(فوٹو؛ انسٹاگرام)

کراچی: عید الاضحی پر پیش کی جانے والی ملٹی ڈائریکٹرز فیچر فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں بڑی تعداد میں فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

تین کہانیوں پر مبنی فیچر فلم کی رنگا رنگ لانچنگ کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سی پرائم کی جانب سے نے اپنی آنے والی فیچر فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کی پہلی جھلکیاں دکھائی گئیں۔

تیری میری کہانیاں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فلم پاکستانی سینما میں پیش کی جانے والی سب سے زیادہ اسٹار کاسٹ پر مبنی فلم ہے جس میں ایک ساتھ کئی اداکار جلوہ گر ہوں گے۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد اس رنگارنگ تقریب میں مہوش حیات، وہاج علی، رمشا خان، شہریار منور، مانی، ہرا مانی، لیلیٰ واسطی، صبا پرویز و دیگر شوبز فنکاروں نے شرکت کی۔

فلم تیری میری کہانیاں میں مہوش حیات کے ساتھ پاکستان میں آج کے دور کے مقبول فنکار وہاج علی پہلی مرتبہ سلور اسکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

انڈسٹری کے ایک اورناموراداکار زاہد احمد بھی اپنی پرکشش شخصیت کے ساتھ مقبول ترین ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس کے ہمراہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

ان کے علاوہ آپ اسکرین کی دنیا میں پہلی مرتبہ قدم رکھنے والے جوڑے شہریار منور اور رمشا خان کو بھی ایک ساتھ دیکھیں گے۔

آخر میں شوبز کی مشہور جوڑی حرا اور مانی بھی پہلی مرتبہ ایک ساتھ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

عیدالاضحی کے موقع ریلیز ہونے والی اس فیچر فلم کی کہانی خلیل الرحمن قمر، واسع چودھری، علی عباس نقوی اور باسط نقوی کے اشتراک سے ریلیز کی جارہی ہے۔

جبکہ فلم کے ڈائریکٹرز میں نبیل قریشی، ندیم بیگ اور سلور اسکرین پر پہلی مرتبہ بطور ڈائریکٹر کام کرنے والی نامور اداکارہ مرینہ خان بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔