ممتاز کامیڈین ولی شیخ کو ڈاکوؤں نے مویشی منڈی کے قریب لوٹ لیا

ڈاکوؤں نے انہیں 85 ہزار روپے نقدی، گھڑی اور موبائل فون سے محروم کردیا


ویب ڈیسک June 05, 2023
فوٹو : فائل

ممتاز کامیڈین اور اسٹیج کے معروف اداکار ولی شیخ کو ڈاکوؤں نے مویشی منڈی کے قریب لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

ایک ویڈیو میں ولی شیخ نے بتایا کہ وہ اپنے ایک دوست کے ہمراہ ناردرن بائی پاس پر مویشی منڈی کے قریب سے گزر رہے تھے جہاں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

[video width="368" height="656" mp4="https://c.express.pk/2023/06/whatsapp-video-2023-06-05-at-2.03.41-am-1685959029.mp4"][/video]

انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے انہیں 85 ہزار روپے نقدی، گھڑی اور موبائل فون سے محروم کردیا۔

ولی شیخ نے اپنے واقعے کی ایف آئی آر کٹوادی ہے اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد پکڑا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں